Skip to content

حدیث

Sahih Muslim #5289

Sahih Muslim · 5289 · The Book of Drinks

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى، قَالَ قَرَأْتُ عَلَى مَالِكٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أُتِيَ بِلَبَنٍ قَدْ شِيبَ بِمَاءٍ وَعَنْ يَمِينِهِ أَعْرَابِيٌّ وَعَنْ يَسَارِهِ أَبُو بَكْرٍ فَشَرِبَ ثُمَّ أَعْطَى الأَعْرَابِيَّ وَقَالَ ‏ "‏ الأَيْمَنَ فَالأَيْمَنَ ‏"‏ ‏.‏

Urdu

امام مالک نے ابن شہاب سے ، انھوں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں دودھ پیش کیا گیا جس میں ( ٹھنڈا کرنے کے لئے ) پانی ملایا گیاتھا ۔ آپ کی دائیں طرف ایک اعرابی بیٹھا ہوا تھا اور بائیں طرف حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ تھے ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دودھ پیا ، پھر اعرابی کو دیا اور فرمایا : " دایاں ، اس کے بعد پھر دایاں ( مقدم ہوگا)

مترجم: ماخذ میں نام مذکور نہیں
English

Anas b. Malik reported that there was brought to Allah's Messenger (ﷺ) a cup of milk mixed with water, while there was on his right a desert Arab and on his left Abu Bakr. He (the Holy Prophet) drank; he then gave it to the desert Arab and said:(Give to one) who is on the right, then again who is on the right

مترجم: ماخذ میں نام مذکور نہیں

درجہ

ماخذ میں اس حدیث کا کوئی درجہ نہیں۔

WhatsAppFacebook

ماخذ اور حوالے

  • حدیث کا متن: کھلا hadith-api مجموعہ (fawazahmed0/hadith-api)، اس سائٹ پر محفوظ۔ مترجمین کے نام وہاں دیے گئے ہیں جہاں ماخذ بتاتا ہے، اور اکثر وہ معلوم نہیں ہوتے۔
  • درجات بالکل ویسے ہی دکھائے جاتے ہیں جیسے ماخذ میں مذکور علماء نے بتائے۔ جہاں درجہ نہ ہو وہاں ماخذ میں اس حدیث کا کوئی درجہ نہیں۔

I am interested